ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سی بی آئی افسربن کر 4 لوگ بینک سے سونا لے کر فرار

سی بی آئی افسربن کر 4 لوگ بینک سے سونا لے کر فرار

Wed, 28 Dec 2016 23:34:03  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد، 28/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی افسر بن کر چار لوگوں کا ایک گروپ پڑوس کے تلنگانہ میں سنگاریڈی ضلع میں ایک پرائیوٹ فائنانس کمپنی کی شاخ میں گئے اور بڑی مقدار میں سونا لے کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈپٹی کمشنر(مادھاپور ڈویژن) وشیو پرساد نے بتایا کہ صبح تقریبا  ساڑھے نو بجے آر سی پورم علاقے کی شاخ میں تقریبا چار افراد گھس آئے اور انہوں نے ملازموں سے کہا کہ وہ کرنسی کے تبادلے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں اور بعد میں بندوق کا خوف دکھاکر دھمکی دی اور سونے لے کر ایک چار پہیہ گاڑی میں فرار ہو گئے۔ابتدائی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ فائنانس شاخ سے تقریبا 40کلو گرام سونا لوٹا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ملازمین  سے مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر اسٹیفن رویندر نے میڈیا کو بتایاکہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، سونے کی صحیح مقدار کا پتہ لگا رہے ہیں، معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے۔


Share: